the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
(ایجنسیز)
اسرائیل کی شدت پسند تنظیموں نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر زیادہ سے زیادہ حملوں کی ترغیب دیتے ہوئے ان پر زیادہ وقت مسجد اقصیٰ میں رہنے پر زور دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "اقصیٰ فاؤنڈیشن" کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی شدت پسندوں کی جانب سے"جبل ہیکل" کے نام سے ایک تازہ مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت یہودی معبد میں شدت پسندوں میں ایسے پمفلٹ اور پرچے تقسیم کیے گئے ہیں جن میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی تنظیموں کی جانب سے معبد میں کی جانے والی تقاریر میں بھی یہودیوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد اقصیٰ میں داخلے کی تلقین کی جاتی ہے۔ یہودیوں کی یہ تلقین یہودیوں کے مذہبی فتاویٰ کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ ان میں انتہا پسندوں کو قبلہ اول کی بے حرمتی کی کھلی عام اجازت ہی نہیں بلکہ انہیں  ایسے گھناؤنے



اقدامات کی سختی سے تاکید کی جاتی ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہودی آبادکاروں میں تقسیم  کیے گئے پمفلٹس اور پرچوں میں مسجد اقصیٰ کے نقشے بھی شائع کیے گئے ہیں۔ ان میں عبرانی زبان میں یہودیوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ کس طرح قبلہ اول میں داخل ہوں گے اور وہاں پر کس نوعیت کی عبادات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں "ھلیبا" نامی ایک شدت پسندیہودی  تنظیم نے مقبوضہ فلسطین کے تمام مذہبی اسکولوں اور معابد میں لٹریچر تقسیم کیا گیا ہے جس میں کم عمر یہودیوں بالخصوص مذہبی شدت پسندوں کو زیادہ سے زیادہ قبلہ اول پردھاوے بولنے کی تلقین کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ قبلہ اول پر یہودیوں کی یلغار کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہودی شدت پسند صہیونی پولیس اور فوج کی سرپرستی میں آئے روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ جہاں فلسطینی شہریوں اور انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپیں بھی اب روز کا معمول بن چکی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.